شاعری

شاعری 3

picture

ریت پہ بہتا پانی (نظمیں)
شاعر : قاسم یعقوب

قاسم یعقوب کی نظموں میں بچے کا کردار خاصا نمایاں ہے۔کہیں تو بچہ باقاعدہ نظم کا مرکزی کردار ہے اور کہیں بچے سے ثقافتی طور پر وابستہ صفات کو نظم میں اُبھار اگیاہے؛کہیں دوسری صفات سے تقابل کے طور پر اور کہیں مجرّد طورپر … نظم ’’برگد سے واپسی‘‘ میں مرکزی کردار ایک بچی ہے،مہاتما بدھ کی اسطورہ کی قرأت کرتی ہے۔ ...

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

picture

مجھے اذنِ جنوں دے دو
شاعرہ: شازیہ اکبر

’’مجھے اذنِ جنوں دے دو‘‘ میرے چند خوابوں کا ادھورا عکس ہے۔وہ نقشِ ناتمام جس کی تکمیل میں ایک عمر تمام ہو جائے۔سبھی خواب حقیقت کا روپ نہیں دھارتے مگر کئی خواب ہماری لگن کا ایندھن ثابت ہوتے ہیں۔اپنے آپ کو دریافت کرنے کی لگن__ اپنی ذات کو کھوجنے کا جنوں۔خود آگہی کا ایسا سفر جس کی ابتدا ہمارے اختیار میں نہیں مگر اُس کو جاری رکھنا ہماری مجبوری ہے

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

picture

شبنم کا اکیلا موتی
شاعرہ : پروین شاکر

پھر وہی نرم ہوا
وہی آہستہ سفر موجِ صبا
گھر کے دروازے پہ ننھی سی ہتھیلی رکھے
منتظر ہے
کہ کِسی سمت سے آواز کی خوشبو آئے

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

picture

سحر
شاعر : نوید سحر

ملنے والے ہیں ملنے سے قاصر
جانے اب کس سے ملناپڑے گا
ہم ہیں مظلوم ہم بے کسوں کو
ظالموں میں ہی رہنا پڑے گا

مطالعے کے لئے یہاں کلک کریں

picture

اک دیا جلانا
شاعر : وصی شاہ

جناب عبید اعجاز صاحب نے مختلف انترنیٹ فورمز سے وصی شاہ کا کلام اکٹھا کر کے اک دیا جلانا کے عنوان سے مرتب کیا ۔ یوں تو وصی شاہ کا سارا کلام اپنا جواب نہیں رکھتا مگر اس می ایسا کلام بھی ہے جس نے وصی شاہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ عبید اعجاز نے اس تمام کلام کو یکجا کر دیا ۔۔۔۔۔۔
کچھ اس لئے بھی تو بے حال ہو گئے ہم لوگ
تمہاری یاد کا بے حد خیال رکھتے ہیں

مطالعے کے لئے یہاں کلک کریں

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں