شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

اختر بجنوری

تقریب وِلادت قائدِاعظمؒ پر

سیاست میں عجب اک ہو گیا کُہرام سا برپا
گروہِ کانگرس آپس میں سر کو جوڑ کر بیٹھا

سبھی حیران تھے اک دوسرے سے پوچھتا یہ تھا
جِناحؒ صاحب کو آخر یک بیک یہ ہو گیا ہے کیا

مسلمانانِ ہندی کو یہ اب بیدار کر دے گا
ہمارے عزم راسخ کے لیے تلوار کر دے گا

سیاست ہند کی بدلی عجب اک انقلاب آیا
بدل کر رکھ دیا ذہنوں کو جس نے ایسا باب آیا

جماعت کے تعیّن کا جو وقت انتخاب آیا
وہ بابا قوم کا منبر پہ لے کر اک کتاب آیا

مسلمانو! یہ وہ ہے جس کو ہم قرآن کہتے ہیں
جسے فرمان اللہ کا، جسے فرقان کہتے ہیں

یہ یک جہتی کا نعرہ دلفریبی کے سوا کیا ہے
سرابوں کی حقیقت دیدہ زیبی کے سوا کیا ہے

مسلماں کے لیے یہ خود فریبی کے سوا کیا ہے
ہمیں جو ایک کہتا ہے فریبی کے سوا کیا ہے

ہمیں اللّٰہ کے احکام کی تعظیم کرنی ہے
کہ پھر سے اب ہمیں اپنی نئی تنظیم کرنی ہے

مفاد اپنا اسی میں ہے الگ اپنی زمیں کر لیں
زمیں پر گر نہیں تو منتخب چرخ بریں کر لیں
مسلماں ارض پاکستان پر اتنا یقیں کر لیں
کہ اک مخصوص خطہ ہم کو کرنا ہے کہیں کر لیں

بنا کر ملک پاکستان دنیا کو دکھانا ہے
ہمیں اب نقشہ¿ِ ہندوستاں پر خط لگانا ہے

مفکّر اور مدبّر اور مبصّر سب ہی حیراں تھے
یہ ایسی مانگ تھی کہ ہند کے لیڈر پریشاں تھے

درآںحا لیکہ اس وقت اس کے کچھ بھی تو نہ امکاں تھا
مگر وہ وقت آپہنچا کہ اہلِ ہند حیراں تھے

جہاں نے دیکھا مقصد عزم کے پیکر کا بر آیا
نیا اک ملک پاکستان نقشہ پر اُبھر آیا

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں