شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

راغب مراد آبادی

حرفِ خونچکاں

موت کے آغوش میں آرام فرماتا ہے وہ
گفتگو میں جس کی پنہاں تھا جلالِ قیصری

خامشی میں رات کی پہروں ہی یاد آتا ہے وہ
جنبشِ ابرو میں تھا جس کی پیامِ سروری

کر دیا جس نے بلند انساں کا معیارِ حیات
عمر بھر روئیں گے اربابِ نظر اس کے لیے

ہیچ تھا اس کی نگاہوں میں غرورِ کائنات
مضطرب ہے کائنات اب تک مگر اس کے لیے

اس کے ارشاد اس کی تعلیمات کے پیشِ نظر
پھر خزاں سے اک بہار بے خزاں پیدا کریں

اک جہانِ عافیت اک عالمِ نوعِ دگر
”بر تر از اندیشہ¿ِ سود و زیاں پیدا کریں

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں