شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

خادم جعفری

قائدِاعظم

قائدِاعظم تیرے دم سے بنا سہارا پاکستان
اللہ رکھے تیری نشانی پیارا پیارا پاکستان

قدم اُٹھائیں جس جانب ہم تیری یاد ستاتی ہے
تیری بات اِک ایسی شمع ہر پل راہ دکھاتی ہے
تیرے دم سے قائم دائم ہے یہ ہمارا پاکستان
اللہ رکھے تیری نشانی پیارا پیارا پاکستان

سوئی ہوئی تھی ساری ملّت تو نے ہی بیدار کیا
تو وہ راہنما ہے جس نے رستے کو ہموار کیا
تجھ سے ہی آباد ہے اپنا نیارا نیارا پاکستان
اللہ رکھے تیری نشانی پیارا پیارا پاکستان

تیری جُہدِ مسلسل سے ہی ہم آزاد ہوئے آخر
پاک وطن کو حاصل کر کے ہم دلشاد ہوئے آخر
راہ دکھائے منزل کی جو یہ اجیارا پاکستان
اللہ رکھے تیری نشانی پیارا پیارا پاکستان

تیری فکر کی لَو سے سارا دیس ہمارا روشن ہے
تیرے دم سے جگمگ جگمگ آج ہمارا گلشن ہے
نیل گگن پہ چمکے دمکے چاند ستارا پاکستان
اللہ رکھے تیری نشانی پیارا پیارا پاکستان

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں