شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

حسن زیدی

قائداعظم

سیاہ پوش فضاوں میں روشنی کی لکیر
نگارخانہ دانش کی بولتی تصویر

خزاں کے دور میں مہکا ہوا گلاب کا پھول
ہیں صد ہزار بہاریں بھی اس کے پاوں کی دھول

دہکتی آگ میں بے باک، قافلہ سالار
بپھرتے تند بگولوں کے سامنے دیوار

وہ جس کا نام ہے تاریخ کا جلی عنواں
وہ رفعتوں کا پیمبر وہ عظمتوں کا نشاں

وہ خشک پیڑوں پہ بارانِ رحمتِ یزداں
وہ ماہِ مطلعِ دل، آفتابِ قریہ جاں

رگوں میں خون کی گردش کرے جو تےز وہ ساز
طلسمِ دیر و کلیسا مٹائے، وہ آواز

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں