شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

جعفر شیرازی

قائداعظم محمد علی جناحؒ

یہ کرشمہ دیکھنا اک خواب کی تعبیر کا
ایک مرد حق نے رخ بدلا ہے کیا تصویر کا
نقش ہے دنیا پہ اب اس شوخی¿ تحریر کا
معجزہ ایسا دکھایا ناخنِ تدبیر کا
رکھ دیا نقشہ بدل کر قوم کی تعمیر کا
قوم کا بطلِ جلیل و غازی¿ عزم و عمل
بخشش و الطافِ یزداں وہ عطائے عزوجل
دشمنوں کی راہ کا پتھر، ارادوں میں اٹل
قائدؒ ملت تھا وہ اور محسن اعظم تھا وہ
قلبِ مسلم میں جو تھا اس زخم کا مرہم تھا وہ
ملتِ بیضا کی کشتی کا نگہبان عظیم
ملک و ملت کا محافظ رحمت ربِّ کریم
قوم کا مردِ مجاہد حاملِ عزمِ صمیم
جس کی منت کش وطن کی ہر در و دیوار ہے
یہ حقیقت ہے کہ وہ اس قوم کا معمار ہے
قوم پر قائدؒ کا یہ کتنا بڑا احسان ہے
اب ہماری بھی زمانے میں بڑی پہچان ہے
شاد ہےں آباد ہیں اور اپنا پاکستان ہے
جس طرح اس قوم کا شیرازہ تھا بکھرا ہوا
اس طرح یکجا کیا غیروں کو حیراں کر دیا

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں