شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

تحسین جعفری

قائداعظم

جاگ اُٹھے سب کوہ و دمن
بڑھ گئی رونق صحنِ چمن
بھر گئے پھولوں سے دامن
جیسے چلی ہو بادِ مراد
قائداعظمؒ زندہ باد

ختم ہوئی ظلمت کی رات
مل گیا جادہ¿ راہِ حیات
رہبرِ صاحبِ عزم و ثبات
شاد ہوئے جو تھے ناشاد
قائداعظمؒ زندہ باد

دور ہوا طوفانِ بلا
باطل کا سب زور مٹا
اپنا مقدر جاگ اُٹھا
ارضِ وطن پائندہ باد
قائداعظمؒ زندہ باد

ایسا ملا ہم کو رہبر
جس کا چرچا ہے گھر گھر
عزم و عمل کا تھا پیکر
نیک نفس اور پاک نہاد
قائداعظمؒ زندہ باد

جب تک ہے یہ ارضِ حسیں
اور اس کے جانباز مکیں
باصد شان، بصد تمکیں
تازہ رہے گی اس کی یاد
قائداعظمؒ زندہ باد

سعی و عمل اس کا پیغام
جہدِ مسلسل اس کا کام
پاک زمیں اس کا انعام

اہلِ وطن اس کی اولاد
قائداعظمؒ زندہ باد

اس کی امانت پاکستاں
جس کے امیں سب خورد و کلاں
کر دیں گے جانیں قرباں
رکھیں گے شاد و آباد
قائداعظمؒ زندہ باد

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں