شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

آصف ثاقب

قائِداعظم

ابھی تک اس سفر میں رہنما ہے قائدِاعظم
ہمارے آگے آگے چل رہا ہے قائدِاعظم

ہوئی ہے عکس ساماں زندگی اخلاص مندی کی
وفاوں کے چلن کا آئنہ ہے قائدِاعظم

سند اس حرف سے لیتا رہے گا وقتِ آئندہ
خدائے پاک کا لکھا ہوا ہے قائدِاعظم

رہے گا ملکِ پاکستان پائندہ و تابندہ
نبی کے عشق میں اشکِ دُعا ہے قائدِاعظم

کہاں تک روک سکتے تھے سفر سے روکنے والے
ہمارا قائدِاعظم ہوا ہے قائدِاعظم

خطابت، گفتگو انداز میں دونوں ہی میٹھے ہیں
محبت کی زباں میں دلربا ہے قائدِاعظم

صبا سا نرم لہجہ ہے برائے دوستاں ثاقب
کہ دشمن کے لیے موجِ بلا ہے قائدِاعظم

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں