شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

میاں بشیر احمد

جناحؒ

ملت ہے فوج، فوج کا سردار ہے جناحؒ
اسلامیوں کے ہاتھ میں تلوار ہے جناحؒ

ملت تھی بے زبان، زباں مل گئی اسے
شوقِ جہاد قوم کا اظہار ہے جناحؒ

مولانا وقف دیر ہیں علامہ رہن غیر
یہ سب غبارِ راہ ہیں کُہسار ہے جناحؒ

دشمن ہزار ادھر، تن تنہا ہے یہ ادھر
بے باک ہے غیور ہے خوددار ہے جناحؒ

باطل سے جنگ، حق کا تحفظ فلاح عام
گر دینِ حق یہی ہے تو دیںدار ہے جناحؒ

اب دیکھ آنکھ کھول کے اور دور دور دیکھ
اے قوم! تیرا دیدہ¿ بیدار ہے جناحؒ

ہر سو صدا بلند ہوئی زندہ باد کی!
اسلامیانِ ہند کا سردار ہے جناحؒ

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں