شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

سید اقبال حسین شاہ

قائدِاعظم محمد علی جناحؒ

تشنہ لب ہندی مسلمانوں کے کامل ترجماں
اے وحیدالعصر انساں، راہبر صد کارواں

ملتِ مرحوم کی منزل تھی تےرا آستاں
ہیں تری عظمت کے قائل ہم وطن سب ہم زباں

اے سیاست میں امام المسلمیں کے عہدہ دار
تھا سیاست سے تری معدوم حرفِ انکسار

مسلم آزردہ نے سونپی تجھے یوں رہبری
لوٹ آیا ہند میں سمجھو کہ وقتِ سروری

غیر کے مذموم عزائم میں تری دانش وری
نصرت رب سے وہ حاصل کر گئی ہاں! برتری

کارنامہ وہ ہوا سر زد ترے اخلاص سے
اک جہاں حیرت زدہ ہے خوبی¿ احساس سے

غیر کی عیّاریوں سے باخبر روشن ضمیر
استقامت وہ ارادوں میں کہ پتھر پر لکیر

کر سکا باطل نہ ہرگز میرے قائدؒ کو اسیر
ورنہ کچھ آساں نہ تھی آزاد· برِصغیر

کڑوی گولی کی طرح جن کے لیے تیرا وجود
لذّت و تاثیر سے خالی رہے ان کے سرور

ہر اجیر، آجر تیری عظمت کا دل سے مُعترف
تاجر و صنّاع، تیری خوبیوں سے متصف

اہلِ پاکستان پر بھی کاش ہوتے منکشف
جس طرح انوار تےرے میرے دل پر منعطف

منتشر مسلم کو یکجا اس طرح تو نے کیا
نسلِ انساں کو محبت کا نیا کلیہ دیا

ابتدا ہی سے ہیں لیکن سازشوں کے ہم شکار
ہر طرف سے پابجولاں جن کو باطل کا حصار

ہے مسائل کی گھٹا میں اپنا سورج پردہ دار
ڈھونڈتی ہیں تجھ سا عاقل آج نظریں بار بار

اب تو غائب ہے وطن سے ذوقِ عرفانی ترا
ہند ابھی بھولا نہیں درسِ مسلمانی ترا

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں