شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

محمداجمل نیازی

نذر قائد

ارادوں کو محبت کا امیں تو نے کیا ہے
بکھرتی آرزو¶ں کو یقیں تو نے کیا ہے

مہاجر کی طرح رہتے تھے جو اپنے گھروں میں
انہیں شہرِ محمد کا مکیں تو نے کیا ہے

یہ ارضِ خاک، ارضِ پاک کے رتبے پہ پہنچی
مری اُجڑی زمیں کو سر زمیں تو نے کیا ہے

کئی موسم اجڑ کر بھی مہکتے ہیں دلوں میں
دلوں میں معرکہ یہ بھی کہیں تو نے کیا ہے

یہاں ارضِ وطن کو ارضِ جاں تو نے بنایا
بکھرتے خواب کو خواب حسیں تو نے کیا ہے

کیا ہمراز تو نے منظروں کو منزلوں سے
زمانے کو زمیں کا ہم نشیں تو نے کیا ہے

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں