شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

انوارفیروز

وہ راہبر

ملاوہ راہبر ہمیں
جسے چمن سے پیار تھا
صدامیں جس کی سوز تھا
جگا گیا وہ خواب سے
کہ سو رہے تھے بے خبر
اگرچہ جل رہے تھے گھر
جگا یا اس نے سوز سے
جگایا اس نے ساز سے
ہزارجاگے ولولے
نگاہ نیم باز سے
جلائیں ایسی مشعلیں
ملی ہیں جن سے منزلیں
گلوں پہ چھا گیا نکھار
چمن میں آگئی بہار
مرے وطن کی رونقوں پہ
کل جہاں ہوا نثار
مگر عجب ستم ہوا
وہ راہبر بھی چل بسا
مگرجلا گیا چراغ
ملے گا جن سے منزلوںکا
آج بھی ہمیں سراغ

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں