شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

انجم رومانی

قاءد گرامی

”نظم، یقیں، اتحاد“ گفتہ¿ بابائے قوم
آج بھی ہے اک یہی صورت احیائے قوم

آج بھی وہ ہاتھ ہے رہبرو منزل نما
آج بھی وہ آنکھ ہے دیدہ¿ بینائے قوم

آج بھی وہ پھول ہے باعثِ رنگِ چمن
آج بھی وہ شمع ہے انجمن آرائے قوم

منبع قوت وہی، آج بھی ہے اس کی ذات
آج بھی ہے اس کی بات حوصلہ افزائے قوم

آج بھی اس کا چلن، مشعلِ راہِ حیات
آج بھی اس کا سخن ضامن فردائے قوم

مردہ دلوں کی دوا آج بھی اس کی ندا
دیکھو کہ ہے قم بلب آج بھی مسیحائے قوم

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں