شاعری

pictureملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح

منظوم نظموں کا مجموعہ

مرتب : خورشید ربانی
ناشر : اکادمی ادبیات پاکستان
قیمت: 250 روپے
تشکیل ای بک: نوید فخر

پیش نامہٰ

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا شمار تاریخِ عالم کی عظیم ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔وہ عظیم مدبّر تھے،ماہر قانون دان تھے،مثالی مصلح تھے اور ایک ایسے انسان کہ جن کی شخصیت کے پہلو ہر طرح سے ایک مثالیہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
پاکستان کا قیام قائد اعظمؒ کی شبانہ روز محنت،عزم اور استقلال سے ممکن ہوا،آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے تحریکِ پاکستان کو اپنا نصب العین بنایا اور مقصد کے حصول کے لیے جس طرح بے غرض جدوجہد کی،دنیا اُس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
بانی¿ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ عالمی تاریخ کے اُن عظیم رہنماﺅں میں سے ہیں،جن کی ولولہ انگیز قیادت،بے مثال فراست،ان تھک جدوجہد اور خلوص و دیانت کا ایک دنیا اعتراف کرتی ہے۔جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے،تاریخ اس حقیقت کی تصدیق کرتی جاتی ہے کہ وہ عالمی سطح کے عظیم رہنما تھے۔
قائد اعظم محمد علی جناحؒصرف مسلمانانِ ہند ہی کے قائد نہیں تھے بلکہ ساری دنیا کے مسلمان اور آزادی کی جنگ لڑنے والے ان سے اکتسابِ فیض کرتے ہیں۔یہی سبب ہے کہ ہم اپنے آپ کو بانی¿ پاکستان کا احسان مند سمجھتے ہیں اور ہمارے اہلِ قلم ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے چلے آرہے ہیں۔قائد اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت کو اپنوں ہی نے نہیں،غیروں نے بھی سلام پیش کیا۔عوام ہوں کہ خواص، ہر سطح پر اُن کی جدوجہد کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان نے ”ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناحؒ“کے نام سے بانی¿ پاکستان کو پیش کیے گئے منظوم خراجِ تحسین و عقیدت کے سرمائے میں سے انتخاب پیش کیا ہے، جس میں ملک کے نامور شعراءکی تخلیقات شامل ہیں۔
یہاںیہ اعتراف بھی کرنا ہے کہ کوئی بھی انتخاب،کسی بھی صورت و حالت میں مکمل نہیں ہو سکتا اور بعض انتہائی اہم نگارشات سے سہواًصرفِ نظر بھی ہو سکتا ہے مگر پیشِ نظر انتخاب ایسا ہے کہ ہمارے اہلِ علم و ادب اسے دستاویز کی حیثیت سے محفوظ رکھیں گے۔
اکادمی کے لیے یہ امر طمانیت کا باعث ہے کہ”ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناحؒ“کے نام سے کتاب شائع کی جارہی ہے۔اسے معروف شاعر اور صحافی خورشید ربانی نے بے حد محنت سے مرتب کیا ہے۔
امید ہے کہ یہ کتاب ادبی حلقوں کے علاوہ عوامی سطح پر بھی پسند کی جائے گی۔

افتخار عارف

صفحات : 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | انڈیکس |

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں