پیغامات آپکے

pictureمحمد حسام الدین
سینئر ماہر مضمون اردو محکمہ تعلیم پنجاب
اردو اصناف کو اپنی پہلی سالگرہ مبارک ہو
مرزا غالب نے کہا تھا
کانٹوں کی زباں سوکھ گئی پیاس سے یارب
اک آبلہ پا وادی ءِ پُر خار میں آوے


ترقی یافتہ دور کی تیز رفتاری نے آج انسان کو کتابوں سے کافی حد تک دور کر دیا ہے۔ پھر کتب کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ان کو عام آدمی کی دسترس سے باہر لے جا رہی ہیں۔ ایسے حالات میں ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے کتابوں سے جوڑے رکھنے کا کام ایک مستحسن اقدام ہے۔
اگرچہ اردو اصناف اس طرح کا کوئی منفرد کام نہیں، بہت سی اور ویب سائیٹس بھی موجود ہیں جو علم اور ادب سے لگائو رکھنے والوں کو لائبریریوںکی خاک چھاننے سے بچا کر بہت قلیل وقت میں بہت بڑا ذخیرہ ادب فراہم کر رہی ہیں۔ مگر اردو اصناف اس حوالہ سے انفرادیت کی حامل ہے کہ یہاں قاری کو بغیر کسی قیمت یا پابندی کے اپنی دلچسپی کی چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ وہ کام ہے جو اس سے قبل نہیں ہوا اس پر اردو اصناف کے جملہ احباب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالی علم و ادب کی اس خدمت پر ان احباب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

اگر آپ بھی اپنے خیالات /مشورے اس سلسلے کے لئے ارسال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں