اردو لائبریری

اردو لائبریری

 

picture

نثر
اردو نثر کی ابتدا فورٹ ویلیم کالج کلکتہ سے ہوئی اور پھر ترقی کے مختلف مدارج طے کرتے ہوئے اردو نثر نشر وا شاعت سے ہوتی ہوئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا تک پہنچ گئی۔ آج ہاتھ کی ہلکی سی جنبش قاری کے سامنے کتابوں کی ایک دنیا سجا دیتی ہے۔ اردو نثر کا نہ رکنے والا یہ سفر جاری رہے گا۔ ہم نے بھی اسی سفر میں شامل ہو کر آپ کے واسطے کچھ کتب اپ لوڈ کی ہیں امید ہے آپ کے شوق مطالعہ کو پورا کریں گی۔

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

picture

شاعری
زبان کی ابتدا شاعری سے ہوئی اور انسان نے ہمیشہ اس صنف سے حظ اٹھایا ۔ دنیا کے پہلے معلوم شاعر” ہومر“ سے شروع ہونے والا شاعری کا سفر قارئین ادب کے لئے آج تک فرحت و انبساط کا ذریعہ ہے۔ اردو شاعری میں ولی دکنی ، میر ، سودا، غالب اور اقبال نے گراں قدرخدمات سرانجام دیں اور بعد میں آنے والوں نے بھی اس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ ان تمام شعراءکا کلام اکٹھا کرنا تومشکل ہے مگر کچھ کتب حاضر ہیں۔۔۔۔۔

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

picture

بچوں کی دنیا
بچوں کا ادب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں میدانوں میں مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے ۔الیکٹرانک میڈیا کی اثر انگیزی اور اثر پذیری کے باوجود ہر سال بچوں کے رسائل اور کتب کی اشاعت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم بچوں کے لئے لکھنا ایک مشکل تخلیقی عمل ہے۔ ذرا سی غفلت بچوں کے ادب کو قصہ پارینہ بنا سکتی ہے۔۔۔

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

picture

گوشہ خواتین
جب زرعی انقلاب برپا ہوا تو عورت دیوی سے داسی بنی مردوں کے اس معاشرے میں شروع دن سے ہی عورت کو فرشِ زمین بنا دیا گیا اور مرد اپنے اقتدار اور حاکمیت کی بناءپر اعلیٰ و ارفع ٹھہرا ، آج سے دو سو برس قبل ادب تو کیا تاریخ میں بھی عورت کا وجود نہ ہونے کے برابر تھا اور وہ اگر کہیں نظر بھی آتی ہے تو محض حاشیوں تک محدود ہے...

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

picture مضامین
شروع دن سے کالم اور مضامین کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہ تھا تاہم میڈیا کے اس تیز رفتار دور نے اس کی اہمیت میں اور اضافہ کر دیا ہے اس وقت انٹر نیٹ کی بدولت انگریزی زبان سمیت دیگر کئی زبانوں میں مضامین آپ کی انگلیوں کی پوروں پر موجود ہیں اگر کمی ہے تو اردو مضامین کی۔ اردو اصناف نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مضامین کا حصہ خصوصی طور پر مزین کیا جہاں آ پ کو اپنی زبان میں مضامین حروف تہجی کی ترتیب سے ملیں گے۔

مطالعہ کے لئے یہاں کلک کریں

تازہ ترین

کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں