-
افتخار عارف
1943 کو لکھنو میں پیدا ہوئے ۔ 1965میں آپ نے پاکستان ہجرت کی۔ آپ کی شعری تخلیقات میں مہر دونیم، حرف باریاب، جہانِ معلوم اور شہر علم کے دروازے پر شامل ہیں ۔ آپ کی شعری تخلیقات کلیات کی صورت میں کتاب دل و دنیا کے نام سے شائع ہو چکی ہیں۔ آپ متعدد ادبی تنظیموں کی سر پرستی کر چکے ہیں آج کل آپ مقتدرہ قومی زبان کے چئیر مین کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ -
عائشہ مسعود ملک
عائشہ مسعود ملک ایک نامور کالم نگار اور شاعرہ ہیں ۔ آپ کے شعری مجموعوں میں ’’ محبت کتنی تنہا تھی،تتلی زندہ رہنے دو ، چڑیا ڈر کے اڑتی ہے (فلسطین و کشمیر پر نظمیں) اور سخن اسکے ستارے ہیں‘‘ اور دیگر کتب میں ’’ وڈیروں سے وردی تک ( کالموں کا مجموعہ)، جب تک میں زندہ ہوں(حمید نظامی کی سوانح عمری) اور برمنگھم کی ممتاز مسلم شخصیات‘‘شامل ہیں۔ ایک عرصہ سے روزنامہ نوائے وقت کے ادبی صفحہ کی انچارج ہیں۔
-
شہاب صفدر
اصل اور قلمی نام شہاب صفدر ہے۔ 13ستمبر 1971کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے ۔ 1987سے باقاعدہ شعر کہہ رہے ہیں ان کا خاص میدان غزل ہے نظم اور مرثیہ بھی مزاج سے ہم آہنگ ہیں دو شعری مجموعے لہریں لیتی پیاس اور تکلم منظر عام پر آ چکے ہیں انہیں پہلے مجموعے پر اباسین آرٹس کونسل پشاور نے ”سردار عبد الرب نشتر ایوارڈ “سے نوازا ۔ آج کل اسلام آباد کے ایک گورنمنٹ کالج میں اردو کے استاد ہیں۔ -
خالد مصطفی
اصل نام خالد محمود، 21مئی 1966کو فتح جنگ (ضلع اٹک) کے گاﺅں حطار میں پیدا ہوئے۔ 1988میں بحیثت کمیشنڈ افسر پاک فوج سے وابستہ ہوئے۔آج کل لیفٹینٹ کرنل کے عہدے پر فائز ہیں۔
پہلا شعری مجموعہ ”خواب لہلہانے لگے“ 2004 میں شائع ہوا۔ اس مجموعے میں ان کا زیادہ تر کلام غزل کی صورت میں موجود ہے تاہم نعت ،سلام اور نظم بھی ان کی متاعِ فکر میں شامل ہے۔ -
بشری فرخ
آپ پشاور میں پیداہوئیں۔ ایک عرصہ تک بشری نے شو بز کی دنیامیں راج کیا۔ شوہرفرخ سیر کی وفات کے بعدشوبز کو خیر باد کہا اور شاعری کی طرف راغب ہوئیں۔آپ کا پہلا شعری مجموعہ”اک قیامت ہے لمحہ موجود“ کے نام سے شائع ہوا۔دوسرا مجموعہ”ادھوری محبت کا پورا سفر“ کے نام سے جبکہ تیسرا مجموعہ بہت گہری اداسی ہے کے نام سے شائع ہوا۔ فی الوقت آپ پشاور میں مقیم ہیں۔آپ کا کلام ملک کے تمام نمایاں ادبی پرچوں میں شائع ہوتا رہتا -
پروین شاکر
26نومبر1952کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، آپ نے بہت جلد ادبی دنیا میں اپنا مقام بنا لیا اور محبت کی شاعرہ کے طور پر مشہور ہوئیں۔ آپ کی شعری تخلیقات میں خوشبو ، صد برگ ، خودکلامی، انکار اور کف آئینہ شامل ہیں ۔ آپ کی شعری تخیلقات کلیات کی صورت میں ماہ تمام کے نام سے شائع ہو چکی ہیں ۔ آپ 26دسمبر1994کو ایک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ -
خورشیدربانی
11 ،اگست 1973کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔ہاگومل یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کرنے کے بعد شعبہ تعلیم سے وابستہ ہو گئے۔ان کی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں رخت ِخواب ،کفِ ملال( شعری مجموعے )، ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح(شعری انتخاب)اورآدھی ملاقات(مکاتیب احمد ندیم قاسمی بنام محمد فاضل) شامل ہیں۔
-
شازیہ اکبر
شازیہ اکبر کا تعلق فتح جنگ ضلع اٹک سے ہے۔ آپ نے اردو اور فلاسفی میں ایم اے کر رکھا ہے۔ درس و تدریس کے شعبے سے وابسطہ ہیں آپ کا پہلا شعری مجموعہ مجھے اذن جنوں دے دو کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک اچھی مصورہ بھی ہیں ۔شازیہ اکبر کلام ملک عزیز کے نمایاں پرچوں میں شائع ہوتا رہتا ہے۔
ڈاﺅن لوڈ سیکشن

سردست اردو کتب کا بڑا ذخیرہ یونی کوڈ فارمیٹ میں اکٹھا لائبریری کا حصہ بنانا ممکن نہ تھا۔ اس بناءپر اردو اصناف نے کتب کا ایک بڑا ذخیرہ قارئین کی سہولت کے لئے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاﺅن لوڈ کے لئے پیش کر دیا ہے تاکہ قارئین کا شوق مطالعہ پورا ہو سکے۔
اردو اصناف

لائبریری کے سیکشن
اردو اصناف میں خوش آمدید
اردو اصناف کو قارئین کےاستعمال کے لئے پہلی بار 23مارچ2010کو یوم پاکستان کے موقع پر کھولا گیا ۔ ابتدائی طور پر جہاں ہمیں اس منصوبے کی تکمیل میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا وہاں قارئین اور احباب کی پزیرائی نے ہماری ہمت بڑھائی اوریوں یہ سفر جاری رہا ۔ 25دسمبر2010کو یونی کوڈ فارمیٹ میں اس اردو لائبریری کو حتمی شکل میں قارئین کی خدمت میں پیش کر دیا گیا۔
یوں تو انٹرنیٹ پر اردو کی کافی ویب سائیٹیں موجود ہیں مگر بد قسمتی سے ان میں سے زیادہ ترجمود کا شکار ہو چکی ہیں اور جن پر تازہ مواد شائع ہوتا ہے وہاں پر مطالعے کے معاوضہ کا مطالبہ کیا جاتاہے۔ ہم نے یہ محسوس کیا کہ قارئین کے لئے مکمل طور پرمفت اردو لائبریری موجود نہیں ۔ اس لئے ہم نے اس ”اردو لائبریری پراجیکٹ“ کا اجراءکیا۔ ہماری خواہش ہے کہ اردو اصناف کو ایسی مفت اردو لائبریری بنا دیا جائے جہاں ہر قسم کی کتب مفت پڑھنے کو مل سکیں۔آپ اس خواہش کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیکھ کراردو ادب کی خدمت کر سکتے ہیں۔
ہمارے ممبر بنیں
اس مشن کو ہم اکیلے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے ہمیں اس پراجیکٹ کے لئے کچھ ایسے احباب کی ضرورت ہے جو رضاکارانہ بنیادوں پر اپنی خدمات دے سکیں تاکہ اس کتب خانہ کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے
اردو اصناف
( لائبریری پراجیکٹ)
پوسٹ بکس نمبر 1082اسلام آباد
Cell : +92 - 313 - 4567009
E-mail: nafakhari@gmail.com
تازہ ترین
کیا آپ صاحب کتاب ہیں؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصنیف دنیا بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچے ؟ تو کتاب ”ان پیچ“ فارمیٹ میں اور سرورق سکین کر کے ہمیں ای میل یا ارسال کریں، ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔